ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری جنگ کا خاتمہ سفارت کاری کے ذریعے ممکن ہے اور ایران تنازع کے حل کے لیے مذاکرات کا خواہاں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کے ساتھ اب بھی ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے اور تنازع کے حل کے لیے سفارتی راستہ اب بھی موجود ہے اور ایران مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتا ہے۔
سندھ حکومت کے کام عوام کو نظر آتے ہیں، ہمیں کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں: مراد علی شاہ
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران ایسا معاہدہ کرنا چاہتا ہے جو مستقبل میں جنگ کے امکانات کو ختم کرسکے، تاہم افزودہ یورینیم ایران سے باہر منتقل نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک ایران کی شرائط پوری نہیں ہوتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کو آگے بڑھانے سے پہلے امریکا کی جانب سے سنجیدگی کی ضمانت درکار ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) سے متعلق ایران کے مؤقف اور جوہری نظریے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔



