Gas Leakage Web ad 1

ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم اور مریم نواز کی قومی ٹیم کو مبارکباد

0

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے پوری قوم کے لیے خوشی کا باعث بنی ہے۔ ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں نے بھی بہترین کھیل پیش کیا، امید ہے کہ وہ اپنی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بھی اچھا کھیل پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، جبکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور پی سی بی کی مینجمنٹ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی اور تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.