سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا کہ ملک کے اصل کاروباری مراکز کراچی، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد ہیں، اس لیے پالیسی سازی کے عمل میں نجی شعبے کو شامل کرنا ناگزیر ہے۔
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
انہوں نے کہا کہ پالیسی سازی میں اکیڈمیا دوسرا اہم ستون ہے، تاہم جامعات اور تھنک ٹینکس پالیسی سازوں سے کٹے ہوئے ہیں، جس کے باعث تحقیق اور پالیسی سازی کے درمیان رابطے کا فقدان ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے مزید کہا کہ تحقیق اور مشاورت کے بغیر پائیدار پالیسی تشکیل دینا ممکن نہیں، جبکہ اختلافِ رائے کو دلیل اور تعمیری بحث کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔



