پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور قطر نے سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور ادارہ جاتی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم اور صدر زرداری کی ملاقات، تمام معاملات کا بات چیت اور مشاورت سے حل نکالنے پر اتفاق
اس موقع پر قطر کے وزیر داخلہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان قائم دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قطر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور روابط کو مزید وسعت دینے اور مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔



