Gas Leakage Web ad 1

بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر

0

اسلم گھمن ایم این اے کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پیپلز پارٹی گورنر راج کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پیپلز پارٹی کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اب دیکھنا ہے کہ پیپلز پارٹی اس کانفرنس میں شرکت کرتی ہے یا نہیں۔
پاکستان کے قریب سمندر میں انٹرنیٹ کیبل میں خرابی؛ سروسز متاثر ہونے کا خدشہ
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 77 مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں میں تقسیم کی گئیں، جن میں سے ہماری 14 نشستیں پیپلز پارٹی کو دی گئیں۔ ان نشستوں میں قومی اسمبلی کی 4، خیبر پختونخوا اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 2 اور سندھ اسمبلی کی 2 نشستیں شامل ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ان کا کہنا تھا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو انہیں سب سے پہلے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں واپس کرنی چاہئیں اور ہماری لی گئی نشستوں پر اپنے ارکان سے استعفے دلوائے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے جائیں۔ اگر پیپلز پارٹی واقعی سنجیدہ ہے تو اسے مشترکہ اپوزیشن کا حصہ بننا چاہیے، پی ٹی آئی اس کا خیرمقدم کرے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آئیں مل کر عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو آزاد کرائیں، ووٹ کے تقدس کی پامالی روکیں اور عوام کے مینڈیٹ کا احترام یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کے ذریعے ہی ملک میں سیاسی استحکام، معاشی خوشحالی اور قومی ترقی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.