Gas Leakage Web ad 1

پنجاب میں اسموگ کی شدت بڑھنے کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

0

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئندہ دو روز کے دوران اسموگ کی شدت میں اضافے کے امکان کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، قصور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں اسموگ کی شدت بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ جھنگ، خانیوال، ملتان، خانپور، کوٹ ادو اور بہاولپور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی اسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔
غیر قانونی گولڈ مائننگ میں سہیل آفریدی کا بھائی ملوث، 80 فیصد پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہو رہا تھا، صوبائی مشیر
ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اسموگ اور دھند کے باعث بالخصوص رات گئے اور صبح کے اوقات میں حدِ نگاہ متاثر ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیش آنے کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آلودہ فضا اور اسموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں دشواری، آنکھوں میں جلن اور سانس کی مختلف تکالیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر بچوں، بزرگوں اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق عوام اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فضائی معیار (AQI) اور حدِ نگاہ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں اور ضروری احتیاطی اقدامات یقینی بنائیں۔ شہریوں کو دورانِ سفر محتاط رہنے، ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل درآمد کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اسموگ اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنی صحت، سلامتی اور تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ موسم اور ممکنہ خطرات سے متعلق بروقت اور مستند معلومات حاصل کرنے کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ سے رہنمائی لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.