Gas Leakage Web ad 1

بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

0

کراچی: پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش اب 23 دسمبر 2026 تک برقرار رہے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایات پر مولانا فضل الرحمٰن اور صاحبزادے اسعد محمود سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی
جاری کردہ نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام کمرشل طیارے، جیٹ مسافر بردار طیارے اور فوجی طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے، جس میں اب مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.