*بنگلادیش کے وکٹ کیپر لٹن داس نے ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی ریکارڈ بنا کر تاریخ رقم کردی۔*

بنگلادیش کے بیٹر لٹن داس نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں وکٹوں کے پیچھے چھ کیچ، دو اسٹمپ سمیت آٹھ شکار کرکے تاریخ رقم کی ہے۔
وہ ایک اننگز میں وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ شکار کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ میں کارنامہ انجام دیا، اس سے پہلے پاکستان کے وسیم باری سمیت پانچ کیپر اننگز میں سات، سات شکار کرچکے ہیں۔
اس سے قبل ڈینس لنزے نے 1966 اور اے بی ڈی ویلیئرز نے 2013 میں جوہانسبرگ ہی میں سنچری کے ساتھ ایک اننگز میں 6 شکار کیے تھے۔
لٹن داس نے تیسرے روز کے اختتام تک ایڈن مارکرم، زبیر حمزہ، مائیکل بریٹزکے، ویان ملڈر، مارکو یانسن اور سائمن ہارمر کے کیچز پکڑے تھے، جبکہ چوتھے روز ریان رکلٹن اور کگیسو ربادا کو اسٹمپ آؤٹ کرکے اپنے شکاروں کی تعداد 8 تک پہنچا دی۔



