*سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل آل راؤنڈر سلمان علی آغا کا اہم بیان آ گیا۔*

پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔
تاہم گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ فٹنس، صبر اور اسکلز کا امتحان ہے، ٹیم میں آنے والے نئے کھلاڑیوں نے شاندار آغاز کیا ہے، نئے کھلاڑیوں کا پاکستان ٹیم میں مستقبل روشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی وکٹ اچھی ہے، بلے باز اور بولر دونوں فائدہ اٹھا سکتے ہیں، ہمیں دوسرے میچ میں اہم مرحلوں پر اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔
آل راؤنڈر نے نوجوان فاسٹ بولر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب خان نے پہلے میچ میں بہترین بولنگ کروائی، ہمیں ڈومیسٹک کا تجربہ استعمال کرتے ہوئے کنڈیشنز کا استعمال کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ثاقب خان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار بولنگ کی تھی جس پر انہیں بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔



