Gas Leakage Web ad 1

پیٹرول پمپ مالکان کا قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کرنے کا مطالبہ، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

0

پیٹرول پمپ مالکان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرول پمپ مالکان نے وزیراعظم کو ارسال کیے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کے بجائے ماہانہ بنیادوں پر ردوبدل کیا جائے۔
اینویڈیا کے سابق چیف جینسن ہوانگ کو دوبارہ کمپنی کی قیادت سونپنے کیلئے غیر معمولی مہم شروع
پمپ مالکان کی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ روزانہ قیمتیں تبدیل ہونے سے پیٹرول پمپ مالکان کو مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے، جبکہ قیمتوں میں مسلسل تبدیلی کے باعث کاروباری منصوبہ بندی اور اسٹاک کا انتظام بھی مشکل ہوگیا ہے۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں مہنگے داموں خریدا گیا پیٹرول کم قیمت پر فروخت کرنا پڑتا ہے، جس کے باعث پمپ مالکان کے مالی نقصانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پمپ مالکان ایسوسی ایشن نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے ماہانہ نظام متعارف کرایا جائے تاکہ پمپ مالکان کو کاروباری استحکام حاصل ہوسکے۔

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے بھی وزیراعظم سے اس معاملے پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ مالکان کو غیر ضروری مالی نقصانات سے بچانے کے لیے قیمتوں میں ماہانہ تبدیلی کا نظام متعارف کرایا جانا چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.