Gas Leakage Web ad 1

چوہدری سالک حسین نے مریم نواز کے 5 ارب روپے ہرجانے کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا

وفاقی وزیر نے اپنا جواب ایڈووکیٹ جنرل آفس میں جمع کرایا، آڈٹ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مبینہ بے ضابطگیوں کی نشاندہی بھی کردی۔

0

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے جاری کیے گئے 5 ارب روپے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا باضابطہ جواب جمع کرا دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق چوہدری سالک حسین نے اپنا جواب ایڈووکیٹ جنرل آفس میں جمع کرایا ہے، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر نے اپنے جواب میں ایک آڈٹ رپورٹ کا حوالہ دیا ہے، جس میں مبینہ طور پر سامنے آنے والی مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں سامنے آنے والے نکات کو اپنے دفاع میں پیش کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے قانونی نوٹس کا جواب جمع کرایا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے 5 ارب روپے ہرجانے کا مطالبہ کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین کو قانونی نوٹس بھیجا گیا تھا۔ تاہم اس معاملے پر مزید قانونی پیش رفت سامنے آنا باقی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.