پولیس کے مطابق تھانہ جھمرہ کی حدود میں ہونے والے مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے، جبکہ تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔
اسلامی تعلیمات صبر، برداشت، ہمدردی اور احترامِ انسانیت کا درس دیتی ہیں: وزیراعظم
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں ملزمان بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سرگرم ارکان تھے، جنہوں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 30 سے زائد ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتیں کیں۔ ہلاک ملزمان کی شناخت شوکت، عمران اور شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکلیں، نقدی اور موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں، جبکہ ہلاک ڈاکوؤں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔



