Gas Leakage Web ad 1

ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اسلام آباد میں اجلاس، وژن 2035 کی منظوری متوقع

0

اجلاس میں اسلام آباد اعلامیے کو حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، جبکہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ وزیراعظم شہباز شریف سے مشترکہ ملاقات کریں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی دوطرفہ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، جبکہ اجلاس کے اختتام پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس متوقع ہے۔
ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کو فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی خرابی کا ذمہ دار قرار دیدیا
اجلاس کے دوران ای سی او کے سیکریٹری جنرل تنظیم کی سالانہ کارکردگی اور سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ پیش کریں گے، جبکہ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور سربراہانِ وفود بھی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اجلاس میں ای سی او کے علاقائی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تنظیم کے شعبہ جاتی وزارتی اجلاسوں اور خصوصی اداروں کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ان کی منظوری دی جائے گی۔ ای سی او سیکریٹریٹ کے انتظامی اور مالی امور بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اجلاس میں پہلی ہائی لیول کوآرڈینیشن رپورٹ سے متعلق مجوزہ تجاویز کی منظوری بھی دی جائے گی، جبکہ ای سی او وزرائے کونسل کے آئندہ اجلاس کی تاریخ اور مقام کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ای سی او کے سینئر حکام کا اجلاس سیکریٹری خارجہ عاصم افتخار کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وزارتی اجلاس کے ایجنڈے اور مجوزہ اسلام آباد اعلامیے کو حتمی شکل دی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اجلاس میں ای سی او کے انتظامی اور مالی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ تنظیم کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے 10 رکن ممالک اور تین مبصرین ہیں۔ پاکستان میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کو خطے میں اقتصادی تعاون کے فروغ اور تجارتی روابط کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.