Gas Leakage Web ad 1

غیرقانونی بھرتیوں کا کیس، نیب کی طلبی پر سابق وفاقی وزیراسعد محمود دوسرےکال اپ نوٹس پربھی پیش نہ ہوئے

0

پاکستان پوسٹ میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی طلبی کے باوجود سابق وفاقی وزیر اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اسعد محمود دوسرے کال اپ نوٹس پر بھی پیش نہیں ہوئے۔

Gas Leakage Web ad 2

نیب نے اسعد محمود کو 10 نومبر کو عدم پیشی پر 13 نومبر کو دوبارہ طلب کیا تھا، تاہم وہ دوسری مرتبہ بھی نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ اسعد محمود نے اس حوالے سے تحریری جواب جمع کرایا تھا، جسے نیب نے ناکافی اور غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام سے پیٹرول پر سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا انکشاف
اسعد محمود کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے دور حکومت میں بطور وفاقی وزیر مواصلات پاکستان پوسٹ میں بھرتیوں کے معاملے پر طلب کیا گیا تھا۔ نیب نے پاکستان پوسٹ میں 4 ہزار 252 بھرتیوں کے معاملے پر طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے منظور شدہ 2 ہزار 646 آسامیوں کے بجائے 4 ہزار 252 بھرتیاں کرنے کے الزام پر جواب طلب کیا تھا۔

نیب کے نوٹس میں کابینہ کی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھرتیاں کرنے کا الزام بھی شامل ہے، جبکہ پاکستان پوسٹ میں مستقل بنیادوں پر کی جانے والی بھرتیوں کا معاملہ بھی نیب کی تحقیقات کا حصہ ہے۔

مبینہ غیر قانونی بھرتیوں میں سیاسی وابستگیوں، جعلی دستاویزات کے استعمال اور عمر کی مقررہ حد سے تجاوز کرنے کے الزامات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈومیسائل کوٹے کی خلاف ورزیوں سمیت دیگر الزامات پر بھی سابق وفاقی وزیر سے جواب طلب کیا گیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.