Gas Leakage Web ad 1

خلع کے وقت بینک اکاؤنٹ میں صرف 200 روپے تھے، مایا خان کا حیران کن انکشاف

اداکارہ نے سابق شوہر سے متعلق اہم انکشافات کردیے، شادی کے پہلے ہی مہینے میں 50 لاکھ روپے لینے کا دعویٰ، کہا انہی 200 روپے سے زندگی کا نیا سفر شروع کیا

0

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان مایا خان نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خلع کے وقت ان کے بینک اکاؤنٹ میں صرف 200 روپے باقی رہ گئے تھے۔

Gas Leakage Web ad 2

بول نیوز کے مطابق مایا خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے تلخ تجربات، ازدواجی مشکلات اور سابق شوہر سے متعلق گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے سابق شوہر نے شادی کے پہلے ہی مہینے میں ان سے 50 لاکھ روپے لے لیے تھے، جبکہ جب انہوں نے خلع کے لیے درخواست دائر کی تو ان کے بینک اکاؤنٹ میں محض 200 روپے موجود تھے۔

مایا خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے انہی 200 روپے سے اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کیا۔ زندگی میں آنے والی مشکلات نے انہیں مضبوط بنایا اور یہ احساس دلایا کہ انسان اگر دوبارہ آغاز کرنے کا حوصلہ رکھتا ہو تو کسی بھی مشکل صورتحال سے نکل سکتا ہے۔

اداکارہ نے خواتین کی مالی خودمختاری اور شادی کے بعد پیش آنے والے مسائل پر بھی کھل کر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض مرد ایسی خواتین سے شادی کرتے ہیں جو پہلے سے مالی طور پر خودمختار ہوتی ہیں اور ان کے پاس اپنا پیسہ بھی ہوتا ہے۔ بعض خواتین شادی کے بعد ملازمت کے بجائے گھر سنبھالنے، اسے سجانے اور اپنی گھریلو زندگی پر توجہ دینے کی خواہش رکھتی ہیں، لیکن انہیں دوبارہ ملازمت کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

مایا خان کے مطابق بعض اوقات سسرال والے خواتین کی آمدنی پر انحصار کرنے لگتے ہیں، جس کے باعث خواتین کو اپنی مرضی کے برخلاف بھی کام جاری رکھنا پڑتا ہے۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ تمام مرد ایک جیسے نہیں ہوتے، تاہم معاشرے میں ایسے افراد بھی موجود ہیں جو خواتین کی مالی خودمختاری کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

مایا خان نے اپنی زندگی کے تجربات بیان کرتے ہوئے یہ پیغام بھی دیا کہ مالی مشکلات یا ازدواجی زندگی میں ناکامی کے بعد بھی انسان ہمت نہیں ہارے تو وہ دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا ہوسکتا ہے۔

ان کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ان کی گفتگو زیر بحث آگئی ہے، جبکہ مداح ان کے حوصلے اور زندگی میں دوبارہ آگے بڑھنے کے عزم کو سراہ رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.