Gas Leakage Web ad 1

منشیات کیس: انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

0

کراچی کے جیل کمپلیکس میں قائم صوبائی انسدادِ منشیات عدالت میں منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے ڈیفنس تھانے میں درج مقدمے کے ملزمان انمول عرف پنکی، عباد اور عزیز الرحمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔

Gas Leakage Web ad 2

سماعت کے دوران عدالت نے تینوں ملزمان کو ان پر عائد الزامات پڑھ کر سنائے، تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹا دیا، داخلی امور پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت
عدالت نے مقدمے کی مزید کارروائی کے لیے استغاثہ کے گواہان کو 23 نومبر کو طلب کر لیا۔

استغاثہ کے مطابق انمول عرف پنکی اور اس کے شریک ملزمان عباد اور عزیز الرحمان کے خلاف رواں سال ڈیفنس تھانے میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمے کے مطابق پولیس نے مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ایک شریک ملزم منشیات پھینک کر فرار ہو گیا، جبکہ موٹر سائیکل چلانے والے گرفتار ملزم عباد کے قبضے سے بھی ایک کلو چرس برآمد ہوئی تھی۔

استغاثہ کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا تھا کہ برآمد ہونے والی منشیات ملزمہ انمول عرف پنکی نے فراہم کی تھی۔ اس کے بعد شریک ملزمان کے بیانات کی روشنی میں انمول پنکی کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا۔

مقدمے کی مزید سماعت 23 نومبر کو ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.