*ایک دن میں کتنے انڈے کھانے چاہئیں؟ زردی نقصان دہ ہے یا فائدہ مند؟*

ماہر غذائیت ڈاکٹر ارون کمار کے مطابق ایک انڈے میں اوسطاً 70 کیلوریز اور 6 گرام اعلیٰ معیار کا پروٹین ہوتا ہے، جسے پروٹین کا گولڈ اسٹینڈرڈ سمجھا جاتا ہے۔
*کیا زردی نقصان دہ ہے؟*
نہیں، زردی میں کولین ہوتا ہے جو دماغ، اعصابی نظام اور آنکھوں کی صحت کے لیے اہم ہے۔ حاملہ خواتین کے لیے بھی یہ ضروری ہے۔ انڈوں میں وٹامن ڈی، فولیٹ اور آئیوڈین بھی موجود ہوتا ہے۔
*ایک دن میں کتنے انڈے؟*
– عام افراد: 1 سے 2
– چھوٹے بچے: 1 سے 2
– حاملہ خواتین: 2
– بزرگ: 2
– ورزش کرنے والے: 3 سے 4
*نوٹ:* مختلف امراض میں مبتلا افراد انڈے کھانے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ کریں۔



