دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس کے کام کا آغاز 13 نومبر کو صبح 10 بجے ہوگا۔ کے الیکٹرک اور واٹر کارپوریشن کی جانب سے مینٹیننس کے باعث دھابیجی گرڈ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق 14 گھنٹے کے تکنیکی شٹ ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 21 میں سے 9 پمپس غیر فعال رہیں گے۔
مبینہ چینی جاسوس کے ساتھ تعلقات کا اسکینڈل، امریکی کمپنی اینوڈیا کے سی ای او نے استعفیٰ دے دیا
دوسری جانب واٹر کارپوریشن کی جانب سے بھی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس کے کام انجام دیے جائیں گے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق مینٹیننس کے دوران والز کی تنصیب اور پانی کی لائنوں کی مرمت کا کام کیا جائے گا۔ کے الیکٹرک کا کام مکمل ہونے کے بعد واٹر کارپوریشن کا مینٹیننس آپریشن مزید 22 گھنٹے تک جاری رہے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ واٹر کارپوریشن کے مینٹیننس کام کے دوران 21 میں سے 3 پمپس غیر فعال رہیں گے، جبکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 18 پمپس فعال رہیں گے۔ حب پمپنگ اسٹیشن سے بھی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
ترجمان کے مطابق بجلی کی فراہمی بحال ہوتے ہی پانی کی ترسیل بھی بتدریج بحال کر دی جائے گی۔ واٹر کارپوریشن نے متاثرہ علاقوں کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی احتیاط اور کفایت شعاری سے استعمال کریں۔



