اسکینڈل کے باعث امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک کی نوکری خطرے میں پڑ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہاورڈ لٹنک پر چپس کی برآمدات پر کنٹرول کے معاملے میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
مبینہ چینی جاسوسہ کے ساتھ تعلقات کا اسکینڈل، امریکی کمپنی این ویڈیا کے سی ای او نے استعفیٰ دے دیا۔
مبینہ چینی جاسوس کے ساتھ تعلقات کا اسکینڈل، امریکی کمپنی اینوڈیا کے سی ای او نے استعفیٰ دے دیا
اراکینِ کانگریس نے سوال اٹھایا کہ آخر مبینہ چینی جاسوسی سے منسلک کمپنی کو این ویڈیا نے چپس کی فروخت کیوں کی؟
امریکی میڈیا نے جینسن ہوانگ کے معاملے کو وائٹ ہاؤس اسکینڈل قرار دے دیا۔
یاد رہے کہ مبینہ چینی جاسوسہ کے ساتھ تعلقات کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد امریکی کمپنی این ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
63 سالہ جینسن ہوانگ پر حالیہ دنوں میں ان رپورٹس کے منظر عام پر آنے کے بعد دباؤ مسلسل بڑھ رہا تھا، جن میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ان کے ایک چینی کاروباری خاتون کے ساتھ تعلقات تھے، جس پر امریکی حکام کو چین کے لیے جاسوسی کرنے کا شبہ ہے۔



