*عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ہزار ڈالر سے نیچے آ گئی*

جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسپاٹ گولڈ 0.2 فیصد کمی کے بعد *3,977.99 ڈالر* فی اونس پر آ گیا، جو 4 نومبر کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔
امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.4 فیصد گر کر *3,983.20 ڈالر* فی اونس ہو گئے۔
دوسری جانب پیلیڈیم 0.5 فیصد مہنگا ہو کر *1,032.63 ڈالر* فی اونس پر پہنچ گیا، جو 22 اکتوبر کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔



