Gas Leakage Web ad 1

سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج

0

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے اور پاکستان موجودہ حالات میں سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کو تیار ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

عرب اخبار الشرق الاوسط کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کو دفاعی مقاصد کے لیے فوجی اہلکار، عسکری صلاحیتیں، تربیت اور لاجسٹک معاونت فراہم کرے گا۔
خیبر میں پولیس کارروائی کے دوران اہم دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ مارا گیا
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ پاکستانی فوجی پہلے ہی سعودی عرب میں مختلف ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، جن میں دفاعی معاونت، فوجی مشقیں اور تربیتی سرگرمیاں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے بعد مکہ دفاعی اتحاد کی ذمہ داریوں پر عملی پیشرفت شروع ہوگئی ہے۔ پاکستان نے سعودی شہروں، ہوائی اڈوں اور شہری و اقتصادی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ 26 اکتوبر کو تہران میں ایران کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا بنیادی مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ہونے والی ملاقات میں شرکت پاکستان کی جانب سے مذاکرات اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کا اظہار ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے مطابق چاروں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.