Gas Leakage Web ad 1

خیبر میں پولیس کارروائی کے دوران اہم دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ مارا گیا

0

خیبر کے علاقے باڑہ میں پولیس کی کارروائی کے دوران اہم دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ ہلاک ہوگیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقار احمد کے مطابق تھانہ باڑہ کی حدود میں واقع شیخان پل کے مقام پر دہشتگرد کمانڈر کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کی۔ اس دوران پولیس اور دہشتگرد کمانڈر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں کمانڈر سیف اللہ مارا گیا۔
سرمایہ کار خیبر پختونخوا میں منرلز کی تلاش میں سرمایہ کاری کریں: فیصل کریم کنڈی
ڈی پی او نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا دہشتگرد ضلع خیبر میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں اور پولیس چیک پوسٹوں پر حملوں کے مقدمات میں نامزد تھا، جبکہ وہ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کو بھی مطلوب تھا۔

وقار احمد کے مطابق ہلاک دہشتگرد کمانڈر حال ہی میں افغانستان سے ضلع خیبر منتقل ہوا تھا اور آج باڑہ سے پشاور منتقل ہونے کی کوشش کے دوران پولیس کارروائی میں مارا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.