بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا اسلام آباد کے پمز اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو رات گئے اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔
دیوالی کے پٹاخوں سےگھر کی بالکنی میں آگ لگ گئی، اداکار گُرفتح پیرزادہ شدید برہم
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں اور بلڈ پریشر کا چیک اپ کیا گیا، جس کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسپتال اور پھر واپس جیل سخت سکیورٹی کے حصار میں منتقل کیا گیا۔



