*ایرانی سکیورٹی کونسل کے سربراہ نے پیوٹن کو سپریم لیڈر کا پیغام پہنچا دیا*

محسن رضائی نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی، جس میں روسی انٹیلیجنس سربراہ اور خارجہ پالیسی مشیر بھی موجود تھے۔
ملاقات میں خطے میں قیام امن کی سفارتی کوششوں، اہم عالمی امور اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون جاری رکھنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
محسن رضائی نے بتایا کہ رہبر معظم کی خواہش تھی کہ ان کا پیغام جلد روسی صدر تک پہنچایا جائے، پیوٹن نے رہبر معظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیوٹن نے ایران اور اس کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی اور ایران، سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اجلاس کو خوش آئند قرار دیا۔



