*کیلیفورنیا کے گورنر نے تمام قیدیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی*
گورنر گیون نیوزوم نے ریاست کے تمام 548 قیدیوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا تاریخی اعلان کر دیا۔
گورنر نے کہا کہ یہ قدم ضمیر کے تحت اٹھایا، سزائے موت کیلیفورنیا کی بنیادی اقدار کے منافی ہے اور اس نظام میں نسلی امتیاز اور انسانی غلطی کا خدشہ موجود ہے۔
یہ قیدی پوری زندگی جیل میں گزاریں گے اور انہیں رہائی کا کوئی حق نہیں ہوگا۔ یہ امریکی تاریخ میں سزائے موت کی معافی کا سب سے بڑا اقدام ہے، جس سے امریکا بھر میں سزائے موت کے قیدیوں کی تعداد میں تقریباً 30 فیصد کمی ہوگی۔



