Gas Leakage Web ad 1

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مالی سال 2024-25 کی آڈٹ رپورٹس منظر عام پر آگئیں

0

 بینظیر انکم  سپورٹ پروگرام کی مالی سال 2024-25 کی آڈٹ رپورٹس منظر عام پر آگئیں ۔

Gas Leakage Web ad 2

آڈٹ رپورٹ  کے مطابق ملک بھر میں 6لاکھ بوگس شناختی کارڈز پر 25ارب سے زائد کی غیر قانونی ادائیگیاں ہوئیں ۔

بی آئی ایس پی پی ایم ٹی کیسز میں 53کروڑ کی بے قاعدگیاں رپورٹ ہوئیں ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سی سی ٹی رقوم کی مد میں 97کروڑ کی ریکوریاں نہ ہوئیں۔

رپورٹ  کے مطابق غلط شناخت سے 7020 خواتین کو 10کروڑ کی رقوم قواعد وضوابط سے ہٹ کر ادائیگیاں ہوئیں ۔

5بڑی یونیو رسٹیز کے بے نامی اکاؤنٹس پر سکالر شپس کی مد میں 13کروڑ کی غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیں ۔

مالی سال 2024-25 میں پاورٹی گریجویشن فنڈز میں 1ارب 79کروڑ کی بے ضابطگیاں  ہوئیں ۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام حکام کے اربوں روپے کی WHO اور UNICEF کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پر بھی سوالاٹ اٹھ گئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.