Gas Leakage Web ad 1

معروف اینکر اقرار الحسن کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

0

کراچی کی عدالت نے این سی سی آئی اے کی جانب سے درج مقدمے میں ٹی وی میزبان اور پاکستان عوام راج تحریک کے سربراہ سید اقرار الحسن کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

جوڈیشل مجسٹریٹ گلریز میمن نے سٹی کورٹ میں فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ان کی رہائی کا حکم دیا۔ اقرار الحسن کو 12 اکتوبر کو لاہور کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی سے حراست میں لیا گیا تھا۔

سماعت کے دوران اقرار الحسن کے وکیل احمد مسعود نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کا چالان پہلے ہی جمع کرایا جا چکا ہے جبکہ اینکر پرسن کے موبائل فون بھی تحویل میں لیے جا چکے ہیں۔

این سی سی آئی اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اقرار الحسن سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں تاہم ان کی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔

اقرار الحسن کو اکتوبر میں گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے انہیں چار روز کے لیے این سی سی آئی اے کی تحویل میں دیا تھا۔ ان پر اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مبینہ طور پر ریاست مخالف، جھوٹا اور ہتک آمیز مواد شائع کرنے کا الزام ہے اور ان کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعات 9، 10، 24 اور 26 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اقرار الحسن کی گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ فرح اقرا نے الزام عائد کیا تھا کہ 12 اکتوبر کی علی الصبح سادہ لباس میں ملبوس افراد لاہور میں ان کی رہائش گاہ میں داخل ہوئے اور ان کے شوہر کو ساتھ لے گئے اور ان کے دو موبائل فونز، ایک لیپ ٹاپ اور ان کا اپنا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔ دوسری جانب پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ پولیس نے اقرار الحسن کو گرفتار نہیں کیا اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.