Gas Leakage Web ad 1

دوا اصلی ہے یا نقلی؟ پہچان کا انتہائی آسان طریقہ جانیے

0

آپ اصلی دوا خرید رہے ہیں یا نقلی، اس کی پہچان کا آسان طریقہ وفاقی وزیر صحت نے بتا دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک سے جعلی ادویات کا خاتمہ کریں گے، اس حوالے سے ڈریپ کو وسیع اختیارات دیے گئے ہیں اور 75 ہزار ادویات کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جعلی دواؤں کی پہچان کا نظام اگلے ماہ سے کام شروع کر دے گا، موبائل ایپ اور بار کوڈ کے ذریعے دوا کے اصلی یا جعلی ہونے کا پتہ چلایا جا سکے گا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ نومبر کے آخر میں جو بھی شخص دوا لینے جائے وہ اپنا موبائل ساتھ لے جائے، دوا کے لیبل یا شیشی پر موجود بار کوڈ کو اسکین کریں، اگر دوا جعلی ہوگی تو سرخ نشان آ جائے گا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ صحت کے بجٹ میں غیر ملکی مدد صرف تین فیصد ہے، اس وقت سب سے زیادہ مدد ویکسین کی مد میں آ رہی ہے، 2030 تک ویکسین مکمل طور پر ہمیں خریدنا پڑے گی جس پر 1.2 ارب ڈالر لاگت آئے گی، اس پر ابھی سے کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فلو ویکسین کے 4 برانڈز تھے، دو نے قیمت بڑھانے کی بات کی جس کی حکومت نے اجازت نہیں دی، اس پر ان دو برانڈز نے ویکسین درآمد نہیں کی، تاہم اس کے باوجود ملک میں فلو ویکسین کی کمی نہیں ہے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید بتایا کہ چین نے 98 کروڑ سے اسپتال بنا کر پاکستان کو تحفہ دیا تھا لیکن بے کار پڑے رہنے سے اس کی تمام مشینیں ناکارہ ہو رہی تھیں، اب اسے سرکاری اسپتال کی شکل دے دی گئی ہے اور انڈس اسپتال نے اسے چلانے کے لیے کوالیفائی کیا ہے، 182 بیڈز پر مشتمل اسپتال چلنا شروع ہو گیا ہے جو اب بند نہیں ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.