Gas Leakage Web ad 1

قطر نے ایران کو 7 روزہ امن کا مسودہ پیش کردیا؛ جے ڈی وینس کا تہران سے رابطہ

0

*مشرق وسطیٰ میں امن مذاکرات، قطری ثالثوں نے ایران کو نیا مسودہ پیش کر دیا*

Gas Leakage Web ad 2

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے اور امن مذاکرات کی بحالی کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں، قطری ثالثوں نے ایران کو نیا مسودہ معاہدہ پیش کر دیا ہے۔

العربیہ کے مطابق نئے مسودے میں اعتماد سازی اور تہران و واشنگٹن کے خدشات دور کرنے کے لیے 7 دن کا روزانہ کی بنیاد پر عملی لائحہ عمل شامل ہے، جس پر عمل درآمد اگلے ہفتے کے اوائل سے شروع ہو سکتا ہے اور متعدد ممالک اس معاہدے کے ضامن ہوں گے۔ توقع ہے کہ ایران رواں ہفتے کے اختتام تک اس تجویز پر اپنا حتمی جواب دے گا۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی سے رابطہ کیا ہے اور انہیں امن مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے خط بھیجا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ تہران اپنے امن منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ثالثوں سے مسلسل رابطے میں ہے اور 7 روزہ امن منصوبے پر ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں عمل درآمد ممکن ہے، مخصوص شرائط پوری ہونے پر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔

ادھر ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ اپنے دفاعی اتحاد کے تحت آبنائے ہرمز اور یمن تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.