Gas Leakage Web ad 1

انگور اڈہ واقعہ: وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کا بیان جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا

0

*انگور اڈہ واقعہ: وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کا بیان جھوٹا قرار دے دیا*

Gas Leakage Web ad 2

وزارت اطلاعات و نشریات نے پاک افغان سرحد پر جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے انگور اڈہ کے مقام پر فائرنگ کے واقعے سے متعلق افغان طالبان کے بیان کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

وزارت اطلاعات کے فیکٹ چیک میں کہا گیا ہے کہ انگور اڈہ واقعے پر افغان طالبان کا جھوٹا بیانیہ ان کے فریب پر مبنی طرز عمل کی عکاسی کرتا ہے۔ افغان طالبان فورسز نے پاکستانی حدود میں غیر مسلح شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے برسائے۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم کی یہ بلا اشتعال فائرنگ اس کے سرپرست بھارت کی ہدایات اور اس کے پراکسی عناصر کے طے کردہ طریقہ کار کا تسلسل ہے۔

وزارت کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کا فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے افغان طالبان کی 7 پوسٹیں تباہ کر دیں، جس سے افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

27 اکتوبر کو انگور اڈہ میں افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک مارٹر گولہ شہری آبادی میں گھر پر گرا تھا، جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.