جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان پیٹرولیم لیوی میں کمی کے طریقہ کار پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کے درمیان آج ملاقات کا امکان ہے۔
کوئی مجرم چاہے اپنی ہی جماعت سے کیوں نہ ہو، اسے نہیں چھوڑا جائے گا: مریم نواز
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے امیر جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کو آج ہونے والی ممکنہ ملاقات کی تیاریوں سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان پیٹرولیم لیوی میں کمی کے طریقہ کار پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔



