اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے دہشت گردی کی پشت پناہی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت دہشت گردی کی کسی بھی شکل کی حمایت نہیں کرتی بلکہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان سے تحریک انصاف کو دکھ پہنچا ہے اور وفاق کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے، جبکہ اس کے بین الاقوامی سطح پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ملک بھرمیں جعلی ادویات کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے، وزیرصحت مصطفٰی کمال
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری فوج ہے اور ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت بہت کچھ ہو سکتی ہے، لیکن دہشت گردی کی پشت پناہی نہیں کر سکتی۔
بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کی پشت پناہی سے متعلق الزام جلد از جلد واپس لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ملاقات کے خدشے کی بنیاد پر پوری حکومت ختم کر دی گئی، جبکہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے فیصلے کو بھی مسترد کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ایسا پاکستان بنانے کی خواہاں ہے جہاں تمام مسائل کا حل نکالا جا سکے اور سیاسی اختلافات کے باوجود سب کے لیے یکساں اصول ہوں۔



