Gas Leakage Web ad 1

میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان

0

پنجاب میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلوں کی پالیسی جاری، میرٹ میں ایم ڈی کیٹ کے 50 فیصد نمبر شامل ہوں گے

Gas Leakage Web ad 2

پنجاب کے سرکاری اور نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کی پالیسی جاری کر دی گئی ہے۔
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری
پالیسی کے مطابق دونوں پروگرامز میں مرکزی داخلے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے ذریعے ہوں گے، جبکہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

داخلوں کے میرٹ میں ایم ڈی کیٹ کے 50 فیصد، ایف ایس سی کے 40 فیصد اور میٹرک کے 10 فیصد نمبر شامل کیے جائیں گے۔ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے ایف ایس سی میں کم از کم 60 فیصد نمبر حاصل کرنا بھی ضروری ہوگا۔

داخلہ پالیسی کے تحت امیدواروں کے لیے بائیولوجی اور کیمسٹری پڑھنا لازمی ہے، جبکہ فزکس یا ریاضی میں سے کسی ایک مضمون میں کامیابی حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہش مند امیدواروں کو درخواست دیتے وقت تمام کالجز کی ترجیحات درج کرنا ہوں گی، تاہم نجی میڈیکل کالجز کے لیے ترجیحات کی تعداد پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔

پالیسی کے مطابق منتخب امیدواروں کو میرٹ لسٹ جاری ہونے کے بعد تین ورکنگ دنوں کے اندر داخلہ فیس جمع کرانا ہوگی۔

دوسری جانب سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں اوپن میرٹ پر سالانہ ٹیوشن فیس 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.