Gas Leakage Web ad 1

15 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع کرانے والے تاجروں پر 25 ہزار روپے جرمانے کا فیصلہ

0

ایف بی آر ذرائع کے مطابق مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے تاجروں کو رجسٹریشن کی مد میں 25 ہزار روپے جبکہ جرمانے کی صورت میں مزید 25 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔ تاجروں کو رجسٹریشن اور ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لیے توسیع جرمانے کے ساتھ دی جائے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے دوٹوک مؤقف سے دشمن پر دھاک، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عالمی سطح پر چرچا
ذرائع کے مطابق آسان ٹیکس سکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح توقعات سے کم رہی ہے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ نے بھی اس سکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن اور گوشوارے جمع کرانے والوں کی کم تعداد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ بھرپور کوششوں کے باوجود آسان ٹیکس سکیم کے تحت 150 سے بھی کم نئے گوشوارے جمع ہوئے ہیں، جس کے باعث سکیم پر عمل درآمد کے حوالے سے مشکلات سامنے آئی ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق مالی سال 2026 کے لیے اب تک ملک بھر میں تقریباً 66 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے جا چکے ہیں، جبکہ 30 ستمبر 2026 تک یہ تعداد 58 لاکھ تھی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تنخواہ دار طبقے کے ایسے افراد جن کی آمدن کا واحد ذریعہ تنخواہ ہے، انہیں ایڈوانس انکم ٹیکس کی ادائیگی کے لیے نوٹس نہیں بھیجا جائے گا۔ تاہم تنخواہ کے علاوہ دیگر ذرائع سے آمدن حاصل کرنے والے افراد سے قابلِ ایڈجسٹ ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیا جا سکتا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کو آسان ٹیکس سکیم کے تحت رجسٹریشن کرانے اور انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی ترغیب دی جا رہی ہے، تاہم مقررہ تاریخ کے بعد گوشوارے جمع کرانے والوں کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.