اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے بیرون ملک دوروں کی منظوری دے دی ہے۔

ایوانِ صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس پاکستان کے برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دوروں کے لیے این او سی اور بیرونِ پاکستان رخصت کی منظوری دی ہے۔
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن اور تیز رفتار ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان 14 سے 21 اکتوبر اور 27 اکتوبر سے 4 نومبر 2026 تک برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دوروں پر جائیں گے۔
اس کے علاوہ صدر مملکت نے وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے دورۂ آذربائیجان کی بھی منظوری دے دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان 19 سے 22 اکتوبر 2026 تک آذربائیجان میں ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائرہ اختیار رکھنے والے اداروں کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔



