Gas Leakage Web ad 1

میڈیکل کالج کو فعال بنانے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے , وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مارچ 2027 تک میڈیکل کالج کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

0

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت صحت کے شعبے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں مارچ 2027 تک میڈیکل کالج کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعلیٰ نے سیکریٹری صحت اور سیکریٹری قانون کو ایک ہفتے کے اندر ضروری قانون سازی کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کی، جبکہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے رابطے اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اشتراک سے مفاہمتی یادداشت تیار کرنے کا حکم بھی دیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میڈیکل کالج 2009 کے ٹرانزیشنل پلان کا حصہ تھا، تاہم اسے اب تک فعال نہیں بنایا جا سکا۔

ان کے مطابق خطے کے طلبہ میرٹ پر آنے کے باوجود دیگر میڈیکل کالجز میں محدود نشستوں کے باعث داخلوں سے محروم رہ جاتے ہیں، جبکہ مقامی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی بھی صحت کی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ میڈیکل کالج کو فعال بنانے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

اجلاس میں کارڈیک ہسپتال کے ڈاکٹروں کے بھرتی کے قواعد کا ازسرِنو جائزہ لینے اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
مزید برآں، گلگت کی اولڈ جیل کی عمارت میں مینٹل ہیلتھ اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ ذہنی صحت کے مریضوں کو علاج کے لیے دوسرے علاقوں کا رخ نہ کرنا پڑے۔ منصوبے کو فعال بنانے کے لیے سیکریٹری صحت، سیکریٹری مواصلات و تعمیرات، سیکریٹری سوشل ویلفیئر اور آئی جی جیل خانہ جات پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو سات دن کے اندر اپنی سفارشات منظوری کے لیے پیش کرے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.