Gas Leakage Web ad 1

نجی اسکولز میں چھٹیوں کی فیس وصولی پر پابندی عائد

0

کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے نجی اسکولوں کی جانب سے چھٹیوں کی فیس وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر منیر احمد درانی نے نجی اسکولوں کو عدالتی فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت چھٹیوں کی فیس وصول کرنے پر پابندی کا اطلاق ہوگا۔
ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی تنصیبات پرحملے روکنے پر اتفاق ہونے کا اعلان
حکام کے مطابق چھٹیوں کے دوران فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سردیوں کی چھٹیوں کی فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرکے انہیں سیل کر دیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھٹیوں کی فیس وصولی سے متعلق اپنی شکایات فوری طور پر ڈپٹی کمشنر آفس یا محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام تک پہنچائیں، تاکہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.