کراچی میں سڑکوں کی بندش اور امن و امان کے خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 10 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق کراچی میں احتجاج، مظاہروں، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی عائد ہوگی، جبکہ پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔
تعلیمی ادارے بند، میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں دفعہ 144 کا نفاذ 20 اکتوبر تک برقرار رہے گا۔ پولیس کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔



