Gas Leakage Web ad 1

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،ایک خارجی دہشتگرد جہنم واصل

0

خیبرپختونخوا میں عزمِ استحکام وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک خارجی مارا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

سیکیورٹی فورسز علاقے میں خوارج کی نقل و حرکت اور ان کی موجودگی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ فورسز نے بنوں میں مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے خارجی دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کا حملہ، ایک پاکستانی شہید، 11 افراد زخمی
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خوارج کی نقل و حرکت اور موجودگی کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے، جبکہ یہ آپریشنز دہشت گرد نیٹ ورکس کو تباہ کرنے میں انتہائی مؤثر ثابت ہورہے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.