یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری شہید جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق، حملے کے بعد ایئرپورٹ کے ٹرمینل فور میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔ سعودی ٹی وی نے حملے کی فوٹیج بھی جاری کردی۔ حملے کے وقت عمرہ زائرین بورڈنگ میں مصروف تھے۔
کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک
گزشتہ روز بھی کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملے میں 13 افراد جاں بحق اور 309 زخمی ہوئے تھے۔ جاں بحق افراد میں بنگلادیش کے ایک مفتی سمیت مصر، اردن، فلسطین، شام، سوڈان، امریکا اور بھارت کے شہری شامل تھے۔
دوسری جانب، سعودی اتحاد نے ریاض کی فضائی حدود میں کروز میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اتحاد کے ترجمان کے مطابق، دمام میں شاہ فہد ایئرپورٹ کو بھی ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا، تاہم پروجیکٹائل حملے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سعودی شہر خمیس مشیط میں بھی بیلسٹک میزائل داغے جانے کی اطلاع ہے، جسے اتحادی فوج نے فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔



