Gas Leakage Web ad 1

پرواز میں آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

0

دہلی سے چنئی جانے والی انڈیگو ایئر کی پرواز 6E6115 میں پاور بینک میں آگ لگنے کے باعث ایئربس اے 321 طیارے کو حیدرآباد میں اتار لیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

دورانِ پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے کے اوور ہیڈ کمپارٹمنٹ میں رکھے پاور بینک میں آگ لگنے سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔
ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی
کیبن کریو نے آگ بجھانے والے آلے کی مدد سے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا، تاہم حفاظتی اصولوں کے تحت پائلٹس نے طیارے کا رخ قریبی حیدرآباد ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا۔

طیارے کو راجیو گاندھی ایئرپورٹ پر اتار کر گراؤنڈ کردیا گیا، جبکہ مسافروں کو متبادل طیارے کے ذریعے چنئی پہنچایا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، پاور بینکس میں لیتھیم آئن بیٹریاں استعمال ہوتی ہیں، جو زیادہ گرم ہونے کی صورت میں آگ پکڑ سکتی ہیں۔

پالیسی کے مطابق، پاور بینکس کو ہینڈ بیگیج میں رکھنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.