صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئندہ سال ان علاقوں کو ترقیاتی منصوبوں میں ترجیح دی جائے گی جہاں ماضی میں کام نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والے افراد نے اپنے ہی لوگوں کو نظرانداز کیا۔
آئی جی خیبر پختونخوا نے احتجاج اور مظاہروں سے نمٹنے کیلئے ضلعی پولیس افسران کو ہدایات جاری کردیں
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں تمام علاقے اور لوگ برابر ہیں۔ میرٹ پر کنٹریکٹ اساتذہ کی بھرتیوں کے باعث صوبے کے 99 فیصد اسکول فعال ہوچکے ہیں۔ کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ اور دیگر ملازمین کے لیے پنشن اسکیم بھی متعارف کرائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ صوبے میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کی اصلاحات کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔



