شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حافظ نعیم کی جانب سے غریبوں کی امداد کو بھیک کہنا غریب دشمن اور منافقانہ سوچ کا مظہر ہے۔ غریب خواتین اور ضرورت مند خاندانوں کی تضحیک کرنا شرمناک بات ہے، جبکہ غریبوں کو دو وقت کی روٹی کے لیے سہارا دینے پر سیاست کرنا بے حسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کراچی کے عوام جماعت اسلامی کو پسند کرتے تو آج میئر ایک جیالا نہ ہوتا۔ امیر جماعت اسلامی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے غریبوں کے حقِ امداد کو متنازع نہ بنائیں۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ حافظ نعیم غریبوں کی مدد پر طعنے دینے سے غربت ختم نہیں ہوتی، بلکہ اس کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کرنا ہوتے ہیں۔ جماعت اسلامی غریبوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے بجائے عوام کی خدمت کا اپنا کوئی کارنامہ بتائے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ غریبوں کی مدد کرنا ان کی تذلیل نہیں بلکہ ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دنیا کا بہترین پروگرام ہے، جس کا اعتراف عالمی اداروں نے بھی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر تنقید دراصل غریب خواتین اور مستحق خاندانوں کی تضحیک ہے۔ پیپلز پارٹی نے غریبوں کو سہارا دیا، جبکہ جماعت اسلامی صرف پریس کانفرنسوں کی سیاست کر رہی ہے۔



