Gas Leakage Web ad 1

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھ دیا

0

پشاور میں 6.2 ارب روپے کی لاگت سے 640 میٹر طویل دو لین ڈوئل کیرج وے فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا، جبکہ منصوبے میں 4.5 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر بھی شامل ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ فلائی اوور انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس کی تکمیل سے ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 200 ارب روپے کے پشاور بحالی پلان پر تیزی سے کام جاری ہے، جبکہ آؤٹر رنگ روڈ پر کام کا افتتاح بھی جلد کیا جائے گا۔
پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے اور ان کے وژن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور سے ڈی آئی خان موٹروے بھی تعمیر کی جائے گی اور رواں سال ترقیاتی کاموں کا سال ہوگا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ سیاسی قوتیں ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے بات کرتی ہیں۔ ہم نے نو ماہ انتظار کیا ہے، جبکہ ہمارا مطالبہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور ان کے علاج کا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور علاج کا مطالبہ غیر آئینی یا غیر قانونی کیسے ہو سکتا ہے؟ عدالتوں اور ججز کے احکامات پر عمل نہیں کیا جا رہا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کی دھمکیوں کے ذریعے ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن معاملات اب باتوں سے آگے نکل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ردعمل ان کی طرف سے نہیں بلکہ عوام کی جانب سے آئے گا۔ جمہوری ملک میں اگر کوئی غیر جمہوری اقدام کرے گا تو عوام اس پر ردعمل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے بارے میں کوئی بات نہیں کی اور ان کی صفوں میں اتحاد موجود ہے۔ سہیل آفریدی کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے غیر آئینی اجلاس بلایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی لڑائی ان لوگوں سے نہیں جنہیں سامنے لایا گیا ہے، بلکہ ان لوگوں سے ہے جو انہیں لے کر آئے ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ فوجی آپریشن نہیں ہونا چاہیے اور اگر آپریشن کی تجویز سامنے آئی تو بھی ان کا یہی مؤقف ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.