Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد میں سپین کے ویزا اپوائنٹمنٹ بحران کا معاملہ ہسپانوی پارلیمنٹ پہنچ گیا

پاکستانی وفد کی ہسپانوی رکن پارلیمنٹ مرسے پیریہا سے ملاقات، ویزا اپوائنٹمنٹ بحران پر گفتگو

0

بارسلونا: پاکستان میں اسپین کے سفارتخانے اسلام آباد میں ویزا اپوائنٹمنٹس کے حصول میں درپیش شدید مشکلات کے حوالے سے ہسپانوی پارلیمنٹ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستانی کمیونٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ہسپانوی سوشلسٹ پارٹی کی قومی اسمبلی کی رکن اور معروف پارلیمنٹیرین مرسے پیریہا (Mercè Perea) سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ ملاقات اسپین میں سوشلسٹ پارٹی کے سینئر پاکستانی رہنما حافظ عبدالرزاق کی خصوصی کاوشوں سے طے پائی۔ وفد میں حافظ عبدالرزاق کے علاوہ معروف کشمیری و پاکستانی رہنما راجہ مختار سونی، راجہ شفیق کیانی اور سینئر صحافی ثاقب علی راٹھور شامل تھے۔
ن لیگ اور پی پی کے درمیان قانون سازی میں تعاون پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا
ملاقات کے دوران وفد نے رکن پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں اسپین کے سفارتخانے کے فرسودہ اپوائنٹمنٹ سسٹم، ایجنٹ مافیا اور عام سائلین کو درپیش مشکلات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وفد نے بتایا کہ ویزا کے خواہشمند ہزاروں پاکستانی کئی ماہ تک اپوائنٹمنٹ حاصل نہیں کر پاتے، جس کے باعث ان کا قیمتی وقت اور پیسہ ضائع ہو رہا ہے۔

وفد نے ویزا اپوائنٹمنٹ کے نظام میں اصلاحات کے لیے تین نکاتی مطالبات پیش کیے۔ ان مطالبات میں اپوائنٹمنٹ کے پورے نظام کو جدید، شفاف اور خودکار ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنا، آسان آن لائن پورٹل اور ای میل کے ذریعے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرنا اور دستاویزات جمع کروانے کے لیے آن لائن سہولت دینا شامل ہے۔

وفد نے مطالبہ کیا کہ اٹلی، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک کے سفارتخانوں کے جدید اور فعال آن لائن ویزا سسٹمز کی طرز پر اسپین کے ویزا نظام کو بھی اپ گریڈ کیا جائے۔

اس موقع پر مرسے پیریہا نے وفد کا مؤقف توجہ سے سنا اور تمام نکات نوٹ کیے۔ انہوں نے مسئلے کی سنگینی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ انسانی ہمدردی اور بنیادی حقوق سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ یہ معاملہ فوری طور پر ہسپانوی وزارت خارجہ اور متعلقہ حکام کے سامنے اٹھائیں گی اور اسلام آباد میں اسپین کے سفارتخانے کے ویزا نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.