روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے ایران کو معاونت کی پیشکش کر دی۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس کے دوران روسی صدر نے کہا کہ جامع اسٹریٹیجک شراکت داری کے معاہدے کے تحت ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔
پی ٹی آئی مارچ جاری، محسن نقوی اور بیرسٹر گوہر کے پس پردہ رابطے برقرار
صدر پیوٹن نے دشمن کی جارحیت کے خلاف ایرانی قوم کی ثابت قدمی کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال پر دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ مرکوز ہے۔
ثالث ممالک کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ روس بھی معاملے کا سفارتی حل چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے اپنا کردار ادا کرنے اور معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس سے قبل کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کو ہر زاویے سے مکمل جنگ کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے حقوق کے تحفظ کے لیے مذاکرات کی کوششوں کے دوران ایران مزاحمت جاری رکھے گا اور بالآخر دشمن کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
صدر پزشکیان نے زور دیا کہ داخلی صلاحیتوں پر انحصار کیا جائے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھایا جائے۔



