Gas Leakage Web ad 1

میر رضا کیس کی تحقیقات کرنیوالے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی مکمل، وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش کی جائے گی

0

کراچی: میر رضا کیس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی مکمل ہوگئی، کمیشن وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

بدھ کو جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن کا آخری اجلاس ہوا، جس میں سی پی ایل سی کے نمائندے اور تفتیشی افسر سے میر رضا کی گمشدگی، جائے وقوع، جیو فینسنگ، سی سی ٹی وی فوٹیجز، موبائل فون، ایپل واچ، مشکوک گاڑیوں اور تفتیش کے مختلف پہلوؤں سے متعلق تفصیلی سوالات کیے گئے۔
پاکستان سپر لیگ 12 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا
سی پی ایل سی کے نمائندے کاشف افتخار نے بتایا کہ تمام ڈیجیٹل ریکارڈ کا جائزہ لینے کے باوجود سی پی ایل سی کسی ٹھوس نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔ جیو فینسنگ میں کوئی مشکوک نمبر یا میر رضا سے غیر معمولی رابطہ سامنے نہیں آیا۔

تفتیشی افسر سراج لاشاری سے کمیشن نے گواہان کے بیانات، مشکوک افراد اور کرائم سین پر شواہد خراب کرنے سے متعلق سخت سوالات کیے۔

کمیشن نے کہا کہ گواہان پولیس کو دیے گئے اپنے بیانات تسلیم نہیں کررہے، جبکہ پولیس نے گواہان سے صرف مالی معاملات سے متعلق سوالات کیے۔

سراج لاشاری نے کمیشن کو بتایا کہ ہائی پروفائل کیس میں آپریشن اور انویسٹیگیشن پولیس مل کر کام کرتی ہے۔ کرائم سین پر آگ لگانے والے پولیس افسر سے تحقیقات کی گئی ہیں، جبکہ پولیس نے میر رضا کی کرپٹو ٹریڈنگ سے متعلق مزید معلومات کے لیے این سی سی آئی اے کو خط لکھا ہے۔ کمیشن نے میر رضا کے جسم سے ملنے والے انیستھیسیا سے متعلق مزید تحقیقات کی بھی ہدایت کی۔

کمیشن نے ڈاکٹر اسامہ کا دوبارہ بیان ریکارڈ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایک ڈاکٹر کے بیان کو اتنی اہمیت کیوں دی جارہی ہے؟ تاثر دیا جارہا ہے کہ 8 ڈاکٹرز غلط اور صرف ڈاکٹر اسامہ درست ہیں۔ سراج لاشاری نے بتایا کہ دونوں رپورٹس میں ابہام کی وجہ سے سپر میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست کی گئی۔

کمیشن نے میر رضا کی منگیتر سے گفتگو سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے معاملے پر پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔ کمیشن نے کہا کہ اگر کمیشن نہ ہوتا تو فیملی کو بہت سی معلومات فراہم نہ کی جاتیں۔ پولیس نے غفلت کی بنیاد پر چھوٹے افسران کو معطل کیا، جبکہ اصل کام اوپر کی سطح پر ہوا۔

فیملی کے وکیل جبران ناصر نے کمیشن کی رپورٹ فیملی کو فراہم کرنے کی درخواست کی، جس پر کمیشن نے کہا کہ رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کی صوابدید پر رکھی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.