اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی صورتحال کے تناظر میں گیس کی بلاتعطل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں رانا تنویر حسین، احد چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، ہارون اختر اور بلال اظہر نے شرکت کی۔
سرکاری آمدن میں سالانہ بنیادوں پر 92 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ
اجلاس میں وزیراعظم نے موسم سرما کے لیے جامع لائحہ عمل تیار کرنے اور پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ گھریلو صارفین کو مقامی گیس کی فراہمی میں ترجیح دی جائے گی، جبکہ بجلی اور صنعتوں کے لیے آر ایل این جی کو ترجیح حاصل ہوگی۔ شمالی علاقوں میں گیس ذخائر سے بلاتعطل ترسیل یقینی بنانے کے لیے اقدامات بھی جاری ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پانی اور جگہ گرم کرنے کے لیے بجلی سے چلنے والے آلات کی خریداری کے لیے بینک فنانسنگ کی تجویز بھی زیر غور ہے۔



