Gas Leakage Web ad 1

فیصلہ سازی میں نظر انداز کرنے پر تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی میں اختلافات، ذرائع

0

27 ستمبر کو لانگ مارچ موخر کرنے کے فیصلے میں نظرانداز کیے جانے پر تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کے درمیان اختلافات سامنے آگئے۔ راجا ناصر عباس نے پی ٹی آئی قیادت کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو لانگ مارچ موخر نہیں کرنا چاہیے تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کو موخر کرنے کے فیصلے پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا۔ مشاورت اور اعتماد میں لیے بغیر لانگ مارچ موخر کیا گیا، جبکہ لانگ مارچ کی حکمت عملی کے بارے میں بھی آگاہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی اعتماد میں لیا گیا۔
گور نرراج کی دھمکیوں سے اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،سہیل آفریدی
ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے کوئی کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی گئی اور نہ ہی خاطر خواہ تیاری کی گئی۔ اتنے بڑے احتجاج کے لیے انتظامی کمیٹی اور فنانس کمیٹی بھی موجود نہیں تھی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کے لیے ایک جامع ایجنڈا دیا گیا تھا، تاہم تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا ایجنڈا صرف بانی کی رہائی تک محدود رکھا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا مؤقف ہے کہ تحریک انصاف کو لانگ مارچ موخر نہیں کرنا چاہیے تھا اور پی ٹی آئی قیادت کو فیصلہ سازی میں اعتماد میں لینا چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.