Gas Leakage Web ad 1

وفاق نے گزشتہ 2 سال کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو 2 ہزار 347 ارب روپے فراہم کیے

0

وفاق کی جانب سے گزشتہ 2 سال کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو کی جانے والی ادائیگیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

Gas Leakage Web ad 2

وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق وفاق نے خیبرپختونخوا کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 2 سال میں 2 ہزار 347 ارب روپے فراہم کیے۔

دستاویز کے مطابق وفاق نے خیبرپختونخوا کو مالی سال 2025-26 میں 1244 ارب روپے فراہم کیے، جبکہ مالی سال 2024-25 میں 1103 ارب روپے دیے گئے۔ یہ فنڈز وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو منتقل کیے۔
آزاد کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں پر امیدواروں کی نامزدگی مکمل
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ کے تحت ٹیکس آمدنی کا حصہ صوبوں کو دیتی ہے اور ہر صوبے کو این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے طے شدہ فارمولے کے تحت حصہ ملتا ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ ایف بی آر کی 57.5 فیصد ٹیکس آمدنی صوبوں کو منتقل ہوتی ہے، جبکہ نان ٹیکس آمدنی وفاق کے پاس رہتی ہے اور صوبوں کو منتقل نہیں ہوتی۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی آمدنی نان ٹیکس ریونیو ہے، جس میں صوبوں کو حصہ نہیں ملتا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.